برسلز 28 ستمبر(ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا)یورپی ملک بیلجیم کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے گذشتہ روز دارالحکومت برسلز سے ایک مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق مراکش سے ہے اور وہ شدت پسند گروپ داعش سے وابستہ ہے۔برسلز سے گرفتار ہونے والے شدت پسند پر داعش کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے اور ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔بیلجین کے فیڈرل پبلک پراسیکیوٹر جنرل کے ترجمان اریک فان ڈیر سیپٹ نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پولیس نے زافنتم کے مقام پر ایک مکان پر چھاپہ مار مکر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی گرفتاری اسپین کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔گرفتار مشتبہ شدت پسند کی عمر چھبیس سال بتائی گئی تاہم اس کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مراکشی شدت پسند سنہ 2014ء سے برسلز میں اپنے گھر اور مختلف کیفی ٹیریاز میں دہشت گردانہ فکر کی ترویج اور لوگوں کو داعش کے لیے بھرتی کی کوششیں کرتا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدت پسند کا ایک بھائی عراق اورشام میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ شامل رہا ہے تاہم مذکورہ شخص بیرون ملک نہیں جا سکا۔ اس نے پوری ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔